پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دیدی گئی،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی

راولپنڈی(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بی کلاس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کرایا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بی کلاس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ، پرویز الٰہی کی طرف سے عبدالرزاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی،سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

وکیل پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ پرویز الٰہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں 2بار ملاقات کی اجازت دی جائے،جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ پرویز الٰہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے 2بار ملاقات کی اجازت ہو گی،عدالت نے سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *