پرواز کے دوران جہاز کی کھڑکی اکھڑ گئی، مسافر گرنے سے بال بال بچ گیا

ایتھنز(پاکستان امیج)یونان سے جرمنی جانے والی پرواز کے دوران جہاز کی کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑ گئی۔

جہاز کی کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑنے کے بعد 61 سالہ مسافر تقریباً جہاز سے نیچے گرتے گرتے بچا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسافر کا سر اور کندھے جہاز سے باہر نکل گئے تھے تاہم اس کی بیوی اور دیگر مسافروں نے اسے مضبوطی سے پکڑ کر اندر کھینچ لیا۔

واقعے کے بعد آکسیجن ماسک کھل گئے، طیارہ ہنگامی طور پر تقریباً 9 ہزار فٹ نیچے لایا گیا اور بحفاظت واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

زخمی مسافر کو معمولی زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *