پرنسپل سکول میں ہی فیشل کروانے میں مصروف، ویڈیو بنانیوالی ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول کے بچوں کی پڑھائی اس وقت متاثر ہوئی جب پرنسپل بچوں کو چھوڑ کر سکول میں ہی فیشل کروانے میں مصروف ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیوٹی پروسیسنگ کا عمل سکول کے کچن میں جاری تھا تاہم اس دوران اسسٹنٹ ٹیچر موبائل تھامے ویڈیو بناتے ہوئے فیشل کرانے میں مصروف پرنسپل تک پہنچ گئیں۔جیو نیوز کے مطابق اسسٹنٹ ٹیچر کے پہنچنے تک پرنسپل کا فیشل آخری مراحل میں داخل ہوچکا تھا جو کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، جب ٹیچر سکول کے کچن تک پہنچی اور کیمرے نے فیشل مکمل کرواتی پرنسپل کو فوکس کیا تو پرنسپل اپنی کرسی سے اٹھ بیٹھی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پرنسپل نے طیش میں آکر اپنی اسسٹنٹ ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیاجس سے ان کے ہاتھ سے خون بہنے لگا۔بعد ازاں اسسٹنٹ ٹیچر نے پرنسپل کے کاٹنے سے ہاتھ پر پڑنے والے نشانات کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرنسپل کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہےجب کہ متاثرہ ٹیچر کے چیک اپ کے بعد پرنسپل کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *