پختونخوا میگا سولر منصوبہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازعات کا شکار

پشاور(پاکستان امیج) خیبر پختونخوا حکومت کے 40 ارب روپے کے سولرائزیشن منصوبے کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازع کا شکار ہو گئی۔

ایک ہی ماہ کے دوران اس عہدے پر تیسری بار تبدیلی کی گئی ہے، جس سے شفافیت اور طرز حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تازہ تعیناتی ایک بار پھر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے لیے مقررہ معیار کے مطابق سولر انرجی کے شعبے میں کم از کم 12 سال کا تجربہ لازمی تھا، تاہم نئے تعینات ہونے والے افسر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس بنیادی شرط پر پورا نہیں اترتے، جس سے سرکاری اور تکنیکی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل انجینئر پیر ایمل کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سولرائزیشن تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہیں اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *