پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی نو عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی

قصور( پاکستان امیج)پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی16سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے مطابق ملزم وارث زبردستی لڑکی کوگھرلے گیا اورزیادتی کی.والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا کہ اوباش نوجوان نے بھٹہ پر کام کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم وارث علی اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا میری بیٹی پاس سے گزری تو زبردستی اپنے گھر لے گیا۔میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا ،شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ صدر پتوکی نے موقع پر پہنچ کر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *