پتنگ بازی موت کا دھندا ہے، اسے نہیں چلنے دیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(پاکستان امیج)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی موت کا دھندا ہے، اسے نہیں چلنے دیں گے،حکومت پتنگ بازی کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات نمبر گیم پر مشتمل ہیں،پیپلزپارٹی حکومت کو سپورٹ کررہی ہے، سیشن الیکشن میں کوشش ہے نمبرز کے حساب سے سیٹیں مل جائیں۔

ملک احمد خان نے کہاکہ 2018سے 2024کے واقعات پر خطوط کیوں نہیں لکھے گئے،پسند ناپسند نہیں چل سکتی،خط میں ایک دو واقعات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں،بطور ادارہ کسی کا نام لے کر ان کا مورال نہیں گرانا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،ضمنی انتخابات اور کچھ معاملات میں ارینجمنٹ ہو سکتی ہے،دہشتگرد سی پیک کیخلاف بیرونی زمین کا استعمال کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *