پبلک و منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشنز کی پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی(پاکستان امیج)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ندیم حسین نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات پیٹرول پمپوں کی بندش کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی پالیسی واپس لے۔

دوسری جانب صدر پاکستان منی مزدا گڈزٹر انسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کر دی۔

شیر علی چودھری نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہوں، آج رات 12 بجے مزدا گاڑیوں کا پہیہ نہیں چلے گا، روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھانے سے ٹرانسپورٹرز کو بھی بہت نقصان ہو رہا ہے، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *