راولپنڈی (پاکستان امیج )پاک فوج نے گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 7 کو ہ پیماؤں کو بچا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے 7 کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا جن میں 3 روسی اور 4 پاکستانی کوہ پیما شامل تھے جنہیں 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔
یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔
تمام کوہ پیماؤں نےاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔
Pakistan Image