پاک جنوبی افریقہ سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان

جنوبی افریقہ (پاکستان امیج)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر شامل ہیں۔

ہائی ڈیفینیشن براڈ کاسٹ میں 28 کیمرے اور بگی کیم شامل ہے جبکہ ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی اس سیریز کا حصہ ہے، پاکستان میں میچز اے اسپورٹس، ٹین اسپورٹس پر براہِ راست نشر ہوں گے جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشہ پر بھی میچز لائیو سٹریم ہونگے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *