پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاک بھارت کشیدگی بارے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پرزور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ ،چین، سعودی عرب، ترکیہ ، ایران ،مصر،بحرین، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے الزامات اور اشتعال انگیز یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پراپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا، امن اور استحکام کے فروغ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا، کویت نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بھارتی پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *