نئی دہلی (پاکستان امیج) پاک بھارت کرکٹ سیریز ہو گی یا نہیں ؟ اس حوالے سےبھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے خصوصی انٹرویو دیا ہے اور اس میں کھل کر گفتگو کی ہے ۔ بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات برسوں سے معطل ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی اور ایشیائی کپ میں میچ کھیلتی ہیں۔جب تک سرحدی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ممکن نہیں۔بی سی سی آئی نے بہت پہلے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ میچ اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک سرحدی تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس ملک کے ہر عام شہری کا جذبہ ہے’۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا ءکپ میں ہونے والے میچ میں بھارت پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے اور کل یعنی 17 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
Pakistan Image