کراچی (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے بعد سابق بھارتی کپتان اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے احمدآباد سٹیڈیم میں شرٹ لینے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد 34 سالہ ویرات کوہلی اپنی جرسی بابر اعظم کو تحفے میں دے رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو اپنی جرسی اس وقت تحفے میں دی جب بھارتی کھلاڑی جیت کا جشن منانے میں مصروف تھے اور ویرات کوہلی بابر کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آئے۔
Wasim Akram says – “This was not the time for receiving T-SHIRT from Virat Kohli. If he wants these tshirts for his cousins then Babar Azam could ask for it in the dressing room” #INDvPAK#WasimAkram#BabarAzam #viratkohlipic.twitter.com/LnoXbAuZbZ
— Mufa Kohli (@MufaKohli) October 14, 2023
اے سپورٹس نامی مقامی سپورٹس چینل پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بابر اعظم کا یہ عمل پسند نہ آیا اور بھارت سے ’شرمناک شکست‘ کے بعد کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے تصویر دیکھی تو میں افسردہ ہوگیا، کیونکہ آج یہ دن نہیں تھا جب آپ کوہلی کی جرسیاں لیتے۔‘ انہوں نےکہا کہ ’چاچا کے پتر‘ نے کہہ دیا ہے کہ کوہلی کی ٹی شرٹ چاہیے تو میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں دی جا سکتی تھی’۔
FANBOY MOMENT FOR BABAR AZAM….!!
Babar asks for a signed from Virat Kohli and Virat gives it.pic.twitter.com/Caq3GoQoaV
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 14, 2023
یادرہے کہ گزشتہ روز کرکٹ ورلڈ کا اہم مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئی تھیں، پچھلے ورلڈکپ میچ کی طرح اس بار بھی بھارت نے ورلڈکپ میچز میں مسلسل آٹھویں مرتبہ پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42.5 اوور میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔جواب میں بھارت نے 192 رنز کا ہدف 30.3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Pakistan Image