پاک بھارت میچ، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان

احمد آباد (پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے ذرائع نے بتایاکہ پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میٹنگ میں بات چیت ہوئی کہ وننگ کمبی نیشن میں اس وقت تبدیلی کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں۔محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *