پاک بھارت جنگ، پی ایس ایل 10 میچز سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)پاک بھارت جنگ کے تناظر میں پی ایس ایل 10 میچز سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر 20 سے زائد حملے کئے جس کے جواب میں فورسز نے بھرپور کارروائی کی اور رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے۔

پاک بھارت جنگ کے تناظر میں پی سی بی نے اہم بیان جاری کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 جاری رکھنے کی تصدیق کر دی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 7 سے 10 مئی 4 میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں، گروپ اسٹیج کا آخری میچ 11 مئی کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پلے آف مرحلے کا کوالیفائر 13 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا، ایلیمینیٹر اور فائنل 14، 16 اور 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *