پاک افغان سرحد شدید برف باری کی زد میں آ گئی، فوج اور ایف سی الرٹ

راولپنڈی (پاکستان امیج) پاک افغان بارڈر پر شدید برفباری کے باوجود پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوان الرٹ ہیں۔
سخت موسمی حالات اور منفی درجہ حرارت میں بھی پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے جوان وطن کے دفاع کے لیے چاک و چوبند ہیں، برفانی طوفان اور شدید سردی بھی سکیورٹی فورسز کے جذبہ حب الوطنی کو کمزور نہیں کر سکتی۔

سرحدی علاقوں میں تعینات جوان مؤثر نگرانی کے ذریعے کسی بھی دراندازی یا غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی یہ پیشہ ورانہ وابستگی اور قربانی قوم کے امن و سلامتی کی ضمانت ہے

قوم اپنے محافظوں کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو ہر موسم اور ہر حالت میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *