پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (پاکستان امیج) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہو گیا۔

جیو نیوز کے مطابق 10 سالہ لڑکی سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پاکپتن کے گاؤں ملک بہاول کے قریب 23 ستمبر کی رات پیش آیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کے بھائی آصف عرف عاصم اور ان کے دیگر عزیزوں پر بہاولنگر میں زیادتی کے 5 مقدمات درج ہیں، ان مقدمات کو کاؤنٹر کرنے کے لیے آصف عرف عاصم نے اپنی بہن شہزادی کے ذریعے ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا جھوٹا وقوعہ بنایا اور اپنے مخالفین کو اس مقدمے میں نامزد کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی جبکہ لڑکی کامبینہ طورپر چھینا گیا موبائل فون بھی اس کی ماں سے برآمد ہو گیا، جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کرنے پر کارروائی کی جائےگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *