کراچی (پاکستان امیج ) پاکستان کے ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا رد عمل بھی آ گیا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ’’ میں نے ہمیشہ اس بات پریقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے‘‘۔
I’ve always believed cricket can open doors when politics closes them. It’s regrettable that Pakistan won’t play India at the #T20WorldCup, but I stand behind my government’s decision. This is the moment for @ICC to lead and prove through decisions, not statements, that it is…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 2, 2026
Pakistan Image