پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق محسن نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی اور غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیئے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ایئر پورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *