پاکستان کے محمد ثاقب نے انڈونیشیا میں ورلڈ ایم ایم اے چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے محمد ثاقب نے انڈونیشیا میں منعقدہ ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

یہ ایونٹ گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

محمد ثاقب نے انڈر-18، 52.2 کلوگرام کی کیٹیگری میں قازقستان کے ایک مضبوط حریف کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ یہ مقابلہ تین راؤنڈز پر مشتمل تھا، جس میں محمد ثاقب نے خاص طور پر دوسرے اور تیسرے راؤنڈز میں اپنی مہارت اور حوصلہ مندی کا بھرپور مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے حریف پر مکمل غلبہ حاصل کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *