پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور کے لوگوں نے پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہونے سے انکار کردیا،یہ پاکستان کے پہلے خیرخواہ تھے نہ ہی اب ہو سکتے ہیں،لوگوں کے ایک ٹولے کو انہوں نے گمراہ کیا ہوا ہے، پاکستان کے عوام دوبارہ ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاکہ ایک جتھے نے امریکا میں آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر احتجاج کیا،اس جتھے کی کوشش تھی کہ آئی ایم ایف پاکستان سے معاہدہ نہ کرے،آپ دیکھ رہے ہیں ان کے بچے اسرائیل کے پاس ہیں،یہ خود بھی اسرائیلیوں کے ہاتھوں میں جوان ہوئے ہیں،پاکستان کو کمزور کرنے کا طریقہ اپنایا گیا کہ افواج کو کمزور کرو، وطن کیلئے جان دینے والے شہدا کے مجسمے جلائے گئے، مذاق اڑایا گیا،ان کاکہناتھا کہ یہ مسلسل افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں،یہ ہر آنے والے دن بے نقاب ہوتے ہو جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *