اسلام آباد(پاکستان امیج)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،دوطرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اورا تحاد امت پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے کہاکہ مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی قوم کا شکرگزار ہوں،پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان کے علما اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگوہوئی ،اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکرگزار ہیں۔
ایرانی صدر نے کہاکہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے،پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اورمذہب پر مبنی ہیں،علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کااتحاد ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،دوطرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
Pakistan Image