پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بنگلہ دیشی کپتان کا بیان

کولکتہ(پاکستان امیج)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ کل کا میچ اہم ہے، دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی۔کولکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ نظریں کل کے میچ پر ہیں، اس میں اچھا کر کے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگز میں بات کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے کیسے نکلیں؟ اہم بات یہ ہے کہ ہم میدان میں وہ کریں جو ہم پلان کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کل کا میچ اہم ہے، دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی۔شکیب الحسن نے کہا کہ میں خود پرفارم کرنے کےلیے بےتاب ہوں، ٹیم کے رزلٹ ہماری گراؤنڈ میں پرفارمنس سے ہی جڑے ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بہتر کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کر کے چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کریں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *