پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، منگنی ہوگئی

نیویارک (پاکستان امیج) پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کرلی۔اس سے قبل حسن علی کی اہلیہ بھی بھارتی شہری ہیں، شعیب ملک نے بھارت میں شادی کی تھی لیکن ان کی علیحدگی ہوچکی، محسن خان کی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

آج نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی، رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *