پاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلیے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ اور تیل کی سہولت کی درخواست

اسلام آباد(پاکستان امیج)مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے اہم اقدامات کرتے ہوئے سعودی عرب سے طویل المعیاد اقتصادی تعاون کے لیے رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کو طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 درخواستیں کر دیں جن میں موجودہ 5ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کی حکومت سے ڈیفرڈ ادائیگی کے تحت تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس کے علاوہ اس کی مدت میں اضافہ کرنا، بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم 10 ارب ڈالر کی سکیورٹائزیشن کرنا اور دیگر امور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت تیسری جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی جامع اقتصادی تعاون کے پیکج پر مذاکرات کر رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *