پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو زرداری

جامشورو ( پاکستان امیج ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔

کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا اہم کردار ہے۔ کیڈٹ کالج کا ڈسپلن سزا نہیں بلکہ آزادی ہے،تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔ سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا ہے، جب قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے۔ ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *