نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف کل ہونیوالے کڑے مقابلے کی حکمت عملی اور تیاری سے متعلق بتا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کیلئے بہترین کرکٹ دینا ہوتی ہے، ٹیم کی حکمت عملی وہی ہے تبدیل نہیں کی۔ کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ بڑا چیلنج ہوتی ہے۔ مقابلے کی تیاری مکمل ہے۔
بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر کھیلنے کیلئے جوش سے بھرپور ہوں، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کا جذبہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔
آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے جذباتی انداز میں کہا کہ بھارت کو پاکستان سے ہارتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، خوشی ہے کہ پاکستان کے خلاف دنیا کے بہترین گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس میچ کے احساسات خواب جیسے ہوتے ہیں۔
Pakistan Image