پاکستان کو زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ کھیلنا چاہیے، کامران اکمل

کراچی (پاکستان امیج)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست پر ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے جب 280 رنز بنا لیے تھے تب ہی ہمارے ہاتھ سے میچ نکل گیا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 43 سالہ کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اپنی وکٹیں ہاتھ میں رکھیں اور اس کے بعد لاٹھی چارج کیا، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوا تو دوسرے کھلاڑی نے سنچری بنا دی، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اپنے کھلاڑیوں کو دکھائیں اور بتائیں ایسے کھیلتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بھی میچ جیتے تو سمجھ لیں ہم نے ٹاپ فور میں کوالیفائی کر لیا، ہماری کرکٹ کا لیول یہ ہوگیا ہے کہ زمبابوے، آئرلینڈ کیساتھ سیریز کھیلیں، ٹورنامنٹ سے 15 دن پہلے ٹیم بنائیں گے تو پھر نتائج ایسے ہی نکلیں گے ، ہم 6،7 سال سے کہتے آرہے ہیں کہ پسند ناپسند پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم کہتے آرہے تھے کہ اس طرح کے فیصلے قومی ٹیم کو تباہ کر دیں گے ہم کہتے تھے کہ قومی کرکٹ کو ہائی جیک کیا ہوا ہے، گھر کی ٹیم بنائی ہوئی ہے۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ آج جو ہماری کرکٹ کے ساتھ ہو رہا ہے ماضی میں فیصلے کرنے والے قصوروار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *