پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست لیکن کپتان شان مسعود نے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 27 برس بعد ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی فالو آن اننگ میں 145 رنز کی باری کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے 1998 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 136 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ شان مسعود جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ۔

واضح رہے جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *