بنگلور(پاکستان امیج) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو آج آسٹریلیا کا کڑا چیلنج درپیش ہے جس کیلئے شاہینوں نے کمر کس لی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا آج بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے 3 میچز میں سے ایک میں شکست جبکہ 2 جیت چکا ہے جبکہ آسٹریلیا ایک میچ جیت کو دو میں شکست کھائے ہوئے ہے۔
گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ ویسے ہی کھیلیں جیسے ٹریننگ کے دوران پرفارمنس دیتے ہیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔
Pakistan Image