پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش میں ایک اور قدم اٹھا لیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا ہے۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ بال کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے جیسن گلیسپی سے معاملات طے پانے کی اُمید ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *