پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی “جیونیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتداء میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *