لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج تمام ڈائریکٹرز کو اجلاس میں طلب کرلیا۔ چیئرمین محسن نقوی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد آج ڈائریکٹرز سے پہلی تفصیلی ملاقات ہے۔
“جیو نیوز ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے شعبوں کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، ڈائریکٹر ایچ آر پی سی بی ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
Pakistan Image