پاکستان کا سکھ یاتریوں کو ویزہ آن آرائیول دینے کا اعلان

لاہور (پاکستان امیج)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کو ویزا آن آرائیول اور ٹورز کا خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرائیول دینے منصوبہ بنا رہے ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کی ہے، جلد خوشخبری دیں گے، ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بنا کر دیں گے، سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں، محکمہ سیاحت اس پیکیج کو حتمی شکل دے رہا ہے، سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔ محسن نقوی سے امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سکھ یاتریوں نے لاہور، ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، سکھ یاتریوں کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو روایتی چادر پہنائی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، سیکرٹریز سیاحت، اوقاف، اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *