پاکستان کا دورہ چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ’ مشکل‘ میں پھنس گئے

ممبئی (پاکستان امیج) آئی پی ایل کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مشکلات میں گھرِ گئے ہیں ۔

تفصیلات کےم طابق نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جب کہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔آئی پی ایل میں ایک ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کر سکتی ہے، اس لیےنیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق کیوی کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔کین ولیمسن تین میچز میں باہر بیٹھے، دو میچز میں 27 رنز بنائے جب کہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، رچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 میچز میں 118 رنز بنائے ہیں۔

آئی پی ایل میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *