پاکستان کا اہم کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گیا

میلبورن(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر واپس فارم میں آئیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں پریکٹس کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :
کھیل –

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *