پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، صدر زرداری

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔

سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد، استقامات، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خدا کرے نئے سال کا ہر دن خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2025 کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *