لاہور (پاکستان امیج) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، ندا ڈار پاکستان ویمنز کی جانب سے 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی پہلی پلیئر بن گئیں۔
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے یہ سنگ میل ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں عبور کیا۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے میچ سے قبل ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا جبکہ انہوں نے ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
Pakistan Image