پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کیلیے معاہدہ ہو گیا

لاہور (پاکستان امیج ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا، پرتھ اسکارچرز نے انہیں اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثناء پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثناء یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔

فاطمہ ثناء رواں سال ’’دی ہنڈریڈ‘‘ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔

ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *