’پاکستان نے ناممکن کو ممکن بنا دیا‘، جنگ بندی پر پاکستانی صحافی بھی قومی سفارتکاری کے معترف

اسلام آباد(پاکستان امیج)امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا عالمی برادری نے خیرمقدم کیا ہے جسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

جہاں عالمی رہنما اور شہری پاکستان کو اس اقدام کے لیے سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے بچایا وہیں پاکستانی صحافی بھی پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کردار کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مبشر زیدی نے کہا کہ پاکستان نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

وسیم عباسی لکھتے ہیں کہ پاکستان کا نام دنیا بھر کے میڈیا چینلز پر عزت اور محبت کے ساتھ گونج رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بازاروں اور دفاتر میں آتے جائتے اوورسیز پاکستانیوں کے سینے فخر سے چوڑے ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

ابصار عالم کہتے ہیں کہ دن رات کی انتھک محنت، مشکل حالات میں بہترین سفارت کاری، دنیا کو جنگ سے بچانے، پاکستانی جھنڈا پوری دنیا میں بلند کرنے، عالمی میڈیا میں پاکستان کی تعریفوں پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ان کی ساری ٹیم اور پوری قوم کو دل سے مبارکباد

نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں پسند کریں یا نا کریںیکن شہباز شریف نے باوقار ریاستی رہنما کے طور پر اپنی میراث قائم کر دی ہے۔

اعزاز سید نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری کی دنیا میں یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

انصار عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو امن دیا۔ مسلمان بھائیوں کو آپس میں لڑانے کی امریکی و اسرائیلی سازش کو ناکام بنایا، دنیا، انسانیت اور اسلام کی بہترین خدمت کی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے 10 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے جس پر بات چیت اسلام آباد میں ہوگی۔ اس ایجنڈے میں ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے، عائد پابندیوں کے خاتمے اور مستقبل میں ممکنہ حملوں کے خلاف مضبوط ضمانتوں جیسے نکات شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *