لاہور(پاکستان امیج)پاکستان نے دورۂ بنگلہ دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز ‘‘کے مطابق سلمان آغا کپتان، ابراراحمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز قومی ٹیم میں شامل ہیں،اس کے علاوہ حسین طلعت، خوش دل شاہ، عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز20جولائی سے شروع ہوگی۔
Pakistan Image