پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔پی اے اے کے مطابق بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *