کراچی(پاکستان امیج)پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع سی اے اے کاکہناہے کہ مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جارہا ہے،مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کو مغرب سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے ،ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی بھی ہدایت ہے۔
سی اے اے کاکہنا ہے کہ اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی،پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہیں۔
Pakistan Image