پاکستان نے امریکی صدرٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط بھیج دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیج دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو2026 کا نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈارکےدستخط سے روانہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سےخط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا جس میں پاک بھارت جنگ بندی میں کردار، مسئلہ کشمیراجاگرکرنے پر اقدام کا ذکر ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *