پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں 50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کیے گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان نےگزشتہ 3 ماہ کے دوران 50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات میں103 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر ستمبر 2025 میں 28.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پرموبائل فونزکی درآمد 94.48 فیصد بڑھی۔

دستاویز کے مطابق جولائی تاستمبر 2025 میں موبائل فونزکی درآمد 50 کروڑ ڈالرز رہی جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 24کروڑ 62 لاکھ ڈالرز تھیں۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2025 میں پاکستان نے 19کروڑ 95 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کیے جب کہ ستمبر 2024 میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم 10کروڑ26 لاکھ ڈالرز تھا۔

دستاویز کے مطابق اگست 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات 15کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ جولائی 2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *