پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،مزید 1 ہزار سے زائد ملک بدر

پشاور(پاکستان امیج)پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے،دو دنوں میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر ایک ہزار گیارہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیاہے۔جن میں 66 اسلام آباد اور 15 پنجاب سے بےدخل کیے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ دو دنوں میں ایک ہزار ایک سو اننچاس افراد کو سرحد پار کروایا۔جن میں 1 ہزار 147کو طورخم جبکہ 2 کو انگور اڈہ بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا ہے۔

واپس جانے والےافغانوں میں 1ہزار 11 غیرقانونی طورپرپاکستان میں مقیم تھےجبکہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل 138 افغانوں نے رضا کارانہ واپسی اختیار کی،خیبر پختونخوا سے 1 ہزار 66 ،اسلام آباد سے 66 جبکہ پنجاب سے واپس کئے جانے والوں میں 15 افغان باشندے شامل ہیں۔ستمبر 2023 سے اب تک دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 47 ہزار 296 ہوگئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *