پاکستان میں عید کل ہوگی یا جمعرات کو؟ چاند کے بارے تازہ ترین پیش گوئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں مطلع مکمل صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کے امکانات ہیں لیکن چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی جب کہ چاند دکھائی نہ دیا تو عید 11 اپریل کو ہوگی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ پہلے ہی کافی وثوق سے پیش گوئی کی تھی کہ منگل 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند دکھائی دے گا۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق منگل کو چاند غروب آفتاب کے بعد آدھے گھنٹے سے زائد دیر تک افق پر رہنے کا امکان ہے ، انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے چاند کی عمر پوری ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں روئیت ہلال کمیٹی کے رکن اور ماہر فلکیات عبد اللہ الخضیری نے پیر کو عیدالفطر کا چاند دکھائی نہ دینے کی وجہ سے بدھ کو عید کا اعلان کیاگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *