پاکستان میں سونا مزید مہنگا! آج جمعہ 8 اگست کو فی تولہ قیمت جان لیں

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کے مطابق فی تولہ سونا دو ہزار نو سو روپے مہنگا ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 62ہزار 200روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت دو ہزار چار سو ستاسی روپے اضافے کے بعد تین لاکھ دس ہزار پانچ سو اٹھائیس روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 29ڈالر مہنگا ہو کر تین ہزار تین سو چھیانوے ڈالر پر جا پہنچا۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ 24 قیراط سونا ایک ہزار تین سو روپے مہنگا ہو کر تین لاکھ انسٹھ ہزار تین سو روپے پر فروخت ہواجو اس سے پہلے تین لاکھ اٹھاون ہزار روپے تھا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا ایک ہزار ایک سو چودہ روپے اضافے سے تین لاکھ آٹھ ہزار اکتالیس روپے کا ہو گیا تھاجبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت ایک ہزار بائیس روپے اضافے کے بعد دو لاکھ بیاسی ہزار تین سو اکیاسی روپے ہو گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *