پاکستان میں روئی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

لاہور (پاکستان امیج)ملک میں سرد موسم میں اضافے کے ساتھ ہی روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 300 روپے فی من کم ہو کر 17 ہزار 700 روپے فی من تک گر گئیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بلوچی روئی کی قیمت 18 ہزار روپے من تک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ درآمدی رجحان بڑھنے پر اندرونِ ملک روئی کی قیمت میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی پر پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

شہریوں کے لیے خوش خبری، حکومت کا بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستانی شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ حکومت نے ایک بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email