ا سلام آ باد(پاکستان امیج) پاکستان میں بڑی آنت کے کینسر کے جگر تک پھیلاؤ کے علاج کے لیے پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا جس کے بعدآنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں 190 واں لیور ٹرانسپلانٹ، آپریشن ویب سائٹ پر براہ راست دکھایا گیاٹرانسپلانٹ کے دوران پاکستان میں پہلی بار کینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ کراچی کی خاتون کا مکمل جگر کینسر نے تباہ کردیا تھا، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون اب کینسر سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔
Check Also
پاکستان ابھرتی سفارتی ومعاشی طاقت تسلیم، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ، بلومبرگ بھی معترف
امریکہ (پاکستان امیج)پاکستان خطے میں ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت ہے جب کہ عالمی سرمایہ …
Pakistan Image