پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کا تقرر

ملتان (پاکستان امیج) پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کی ٹیم کیلئے خاتون کوچ کا تقرر کردیا گیا۔

ملتان سلطانز کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کیتھرین ڈالٹن کو ملتان سلطانز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کیتھرین ڈالٹن انگلش کرکٹ بورڈ سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں۔ انہوں نے آئرلینڈ کی قومی ویمن ٹیم کے لیے چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔ کیتھرین برطانیہ اور بھارت میں کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس سے قبل بھی وہ نوجوان پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔ کیتھرین کے کوچنگ کیریئر میں فاسٹ بولنگ اکیڈمی یو کے اور بھارت میں الٹیمیٹ پیس فاؤنڈیشن کے ساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *